امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط مکمل
ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور پابندیوں میں نرمی مشروط قرار
واشنگٹن/تہران، 16 جون
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ڈیجیٹل دستخط مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط گزشتہ روز مکمل کیے گئے، جبکہ اس کی تفصیلات آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک کے درمیان اس ہفتے کے آخر میں تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھولنے اور ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی شق شامل ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں نمایاں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور دیگر مراعات کا انحصار معاہدے پر ایران کے عملدرآمد اور اس کی کارکردگی سے مشروط ہوگا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور دیگر تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان مزید مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔