by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گولڈ میڈل پاکستان کے عوام کے نام کرتا ہوں: احسان محسود

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے تائیکوانڈو کھلاڑی احسان محسود نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں کامیابی کے لیے دعا اور حوصلہ افزائی پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

احسان اللّٰہ محسود نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گولڈ میڈل پاکستان کے عوام کے نام کرتا ہوں۔

اس سے قبل تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسان محسود نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

فائنل میں پاکستانی کھلاڑی احسان محسود نے سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دی، پہلے راؤنڈ میں احسان محسود نے قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

بعدازاں سیمی فائنل میں احسان محسود نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔



PNP

Comments are closed.