by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحیرہ احمر سے گزر گئے

پاکستان کے دو تیل بردار جہاز حوثی ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں جاری ناکہ بندی کے باوجود بغیر کسی رکاوٹ کے باب المندب اور بحیرہ احمر سے کامیابی کے ساتھ گزرنے میں کامیاب ہو گئے۔

عالمی میری ٹائم انٹیلی جنس کمپنی ونڈوارڈ کے مطابق دونوں افرامیکس کلاس آئل ٹینکرز نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کیا اور اپنے ٹریکنگ سسٹم کو فعال رکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سفر جاری رکھا۔

رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کو حوثیوں کی جانب سے سعودی بندرگاہوں اور متعلقہ بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد کئی تیل بردار جہازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض جہازوں نے بحیرہ احمر کے بجائے طویل راستہ اختیار کیا۔

تاہم پاکستانی جہازوں کا محفوظ سفر خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کے تحفظ پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی پاکستانی جہاز کو نشانہ بنانا قومی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی جہازوں کی بحفاظت آمد و رفت سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور بحری راستوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم پیغام گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.