by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ لاڑکانہ میں کنڈے کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور چوری پر سپریم کورٹ برہم  ،ایم ڈی سیپکو کو انکوائری کا حکم 

کراچی(پی این پی)لاڑکانہ میں کنڈے کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور چوری پر سپریم کورٹ برہم  ہوگئی ،عدالت نے ایم ڈی سیپکو کو انکوائری کا حکم دیدیا،عدالت نے ٹھیکیدار انور علی کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ واقعہ کے 9ماہ بعد مقدمہ درج کیا گیا، نامزد سیپکو افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر نہیں کی گئی، درخواست گزار نے کہاکہ ٹھیکیدار ہی علاقے میں کنڈے کے ذریعے بجلی فراہم کرتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ انتظامی طور پر یہ سنگین صورتحال ہے،سیپکو قانون کے مطابق غیرقانونی بجلی فراہمی کے خلاف کارروائی کرے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے عدالت کاآرڈرسیپکو کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی،درخواست گزار نے سیپکو کو انکوائری کی ہدایت پر اعتراض اٹھا دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ہم نے آپ کے خلاف انکوائری یا مقدمے کا حکم نہیں دیا، عدالت نے کہاکہ کراچی میں ایک گھر بجلی چوری کرے تو کے الیکٹرک پورے محلے کی بجلی بند کردیتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ لاڑکانہ میں نجی افراد کے ذریعے کیسے بجلی فراہم کی جاتی ہے؟درخواست گزار نے کہاکہ پورا علاقہ کنڈے کے پیسے ٹھیکیدار کو ادا کرتا ہے، عدالت نے کہاکہ جو کنڈے سے بجلی فراہم کرے ان کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔



PNP

Comments are closed.