by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جو بائیڈن کے کینسر کی بیماری ہڈیوں تک پھیل چکی ہے،ہنٹر بائیڈن کا انکشاف

جو بائیڈن کے کینسر کی بیماری ہڈیوں تک پھیل چکی ہے،ہنٹر بائیڈن کا انکشاف-سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ان کی صحت سے متعلق اہم معلومات سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سمیت جسم کے دیگر حصوں تک پھیل چکا ہے اور بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے کہا کہ ان کے والد کو بیماری کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ والد کی صحت پر گفتگو کے دوران ہنٹر بائیڈن جذباتی بھی ہوگئے۔

ہنٹر بائیڈن کے مطابق جو بائیڈن کی بیماری نے انہیں جسمانی طور پر کمزور کیا ہے، تاہم وہ اب بھی متحرک رہنے اور امریکا کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے جذبے پر قائم ہیں۔

جو بائیڈن کے ترجمان نے ہنٹر بائیڈن کے انٹرویو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

جو بائیڈن نے مئی 2025 میں وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے تقریباً چار ماہ بعد بتایا تھا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم لاحق ہے، جو تشخیص کے وقت ہی ہڈیوں تک پھیل چکی تھی۔ بعد ازاں سابق صدر نے ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی کے ذریعے علاج شروع کیا۔

گزشتہ ماہ اپنی آئندہ یادداشتوں کے اعلان کے موقع پر جو بائیڈن نے اپنے علاج کو بہتر قرار دیا تھا۔

سابق امریکی صدر کی صحت ان کے دورِ صدارت میں بھی مسلسل زیر بحث رہی، خاص طور پر جون 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے بعد۔ مباحثے میں ان کی کارکردگی پر ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر تشویش سامنے آئی، جس کے بعد انہوں نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری اختیار کی اور کملا ہیرس ڈیموکریٹک امیدوار بنیں۔ نومبر 2024 کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی۔

جو بائیڈن نے 2021 سے 2025 تک امریکا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ 2009 سے 2017 تک باراک اوباما کے نائب صدر بھی رہے۔

بیماری کے باوجود جو بائیڈن نے عوامی سرگرمیاں مکمل طور پر ترک نہیں کیں۔ رواں سال جون میں انہوں نے شکاگو میں باراک اوباما کی صدارتی لائبریری کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 

PNP

Comments are closed.