وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا، مسافروں سے بھی امیگریشن پراسیس میں لگنے والے وقت کے بارے میں پوچھا۔
مسافروں نے وزیرِ داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امیگریشن میں 30 منٹ لگے، مسافروں نے امیگریشن کے لیے انتظامات مزید بہتر بنانے کی استدعا کی، جس پر محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے امیگریشن پراسیس تیز کرنے کے لیے ایئر پورٹ پر تمام کاؤنٹرز کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دیگر کاؤنٹرز کھلے ہونے سے امیگریشن میں تاخیر نہیں ہوگی اور مسافروں کو سہولت ملے گی۔
انہوں نے مسافروں کو امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
ایک مسافر کی جانب سے ایجنٹ کے رقم لینے کی شکایت پر وزیرِ داخلہ نے موقع پر ہی نوٹس لیا، کیس ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سپرد کرتے ہوئے ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا۔
وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے امیگریشن کا عمل آسان ہوا ہے، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مکمل سفری دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.