کراچی(پی این پی)کراچی میں میر رضا ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،فیروزآباد تھانےمیں درج اغوا ءکا مقدمہ قتل کیس میں تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ’’سما ءنیوز‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فیروزآباد تھانے کی ایف آئی آر نمبر 795/2026 میں ترمیم کرتے ہوئےمیر رضا علی کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعدمقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں،میر رضاکی موت کی تحقیقات کے لیےنئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،جو ازسرنو تفتیش کا آغاز کرےگی،نئی ٹیم جائےوقوعہ،لواحقین اوردیگرمتعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی،کیس میں سامنے آنےوالے شواہد کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.