کراچی (پی این پی) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں پاکستان کے پہلے آٹزم رہائشی مرکز کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔ ’’24نیوز ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ کورنگی میں پاکستان کا پہلا جامع پارک بھی کھول دیا گیا ہے،’’سی آرٹس‘‘ ملک کا پہلا مرکز ہے جو تشخیص سے لیکر روزگار تک سہولیات دیتا ہے،آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت علاج، ٹرانسپورٹ اور وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ”سی آرٹس“ کے مراکز قائم ہیں ،نئے رہائشی مرکز میں جامع نگہداشت اور طویل المدتی بحالی کی سہولیات میسر ہوں گی،C-ARTS کا رجسٹریشن پورٹل فعال، ہر بچے کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنایا جائے گا ۔
PNP
Comments are closed.