by Rao Imran Suleman
Rao Nama

منڈی بہاؤالدین میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی نے زہر کھا لیا، ہسپتال میں دم توڑ گئی

اسلام آباد (پی این پی) تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر پانچ افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا لی، جس کے باعث وہ دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی گھر میں اکیلی موجود تھی، جہاں سے ملزمان مبینہ طور پر اسے ایک ڈیرے پر لے گئے اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش کی جا رہی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

PNP

Comments are closed.