اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے واقعات کے تناظر میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صحافی معید پیرزادہ اور صابر شاکر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اور معید پیرزادہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گری عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بدھ کو کیس کی سماعت کی تو ایک مرتبہ پھر ملزمان عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔
دونوں صحافیوں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں عوام کو توڑ پھوڑ اور بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جب کہ عدالت نے گزشتہ سماعتوں پر دونوں صحافیوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
سماعت کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ معید پیرزادہ اور صابر شاکر کہیں بھی نظر آئیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ رواں برس 9مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لیا تھا جس کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی پیش آئے۔ راولپنڈی میں مظاہرین نے فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو پر حملہ کیا جب کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔
صحافی معید پیرزادہ اور صابر شاکر پر الزام ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو بغاوت پر اکسایا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین دونوں صحافیوں کے ویڈیو پیغامات کے ذریعے ہدایات لے رہے تھے۔
خیال رہے کہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ اندراجِ مقدمہ سے قبل ہی پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہو گئے تھے۔ معید پیرزادہ سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود ہیں۔
Trending
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔