کراچی ( پی این پی ) کراچی کے نوجوان میر رضا کیس کی تفتیش میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آ گئیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق تفتیشی حکام کے مطابق کئی دن گزر جانے کے باوجود جائے وقوع کی جیو فینسنگ نہیں کروائی گئی اور میر رضا کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔میر رضا کی سمارٹ واچ کی فرانزک بھی نہیں کروائی گئی۔ جائے وقوع کی جیو فینسنگ آج کروائی جائے گی اور موبائل ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ مشکوک گیسٹ ہاؤس کی بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے سے رابطہ کیا ہے، این سی سی آئی اے میں میر رضا سے متعلق درخواست جمع کروائی جائے گی جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ میر رضا کو کسی دھمکی کا سامنا تو نہیں تھا۔
PNP
Comments are closed.