یوکرین کا مگ 29 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ رہا
ماسکو: یوکرینی فضائیہ کا مگ 29 جنگی طیارہ جنوبی یوکرین کے اودیسا علاقے میں ایک فوجی مشن کے دوران تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ نے بروقت طیارے سے باہر نکل کر اپنی جان بچالی۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق 10 اگست کی شام مگ 29 کا پائلٹ فضائی اہداف کے خلاف کارروائی کے لیے مشن پر تھا۔ میزائل داغنے کے دوران طیارے میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
صورتحال قابو سے باہر ہونے پر طیارہ پائلٹ کے کنٹرول میں نہ رہا اور اسے بچانا ممکن نہیں رہا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایجیکٹ کیا، جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یوکرینی فضائیہ کو حالیہ دنوں میں جنگی طیاروں کے نقصان کا ایک اور واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔ 29 جولائی کو یوکرین کا ایف 16 طیارہ بھی پرواز کے دوران ہنگامی صورتحال کے باعث تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس طیارے کے پائلٹ نے بھی بروقت ایجیکٹ کرکے جان بچالی تھی۔
PNP
Comments are closed.