by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرولیم ڈیلرز کا 15 اگست سے ملک بھر میں غیرمعینہ مدت تک پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

کراچی (پی این پی) پیٹرولیم ڈیلرز نے 15 اگست سے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا اور واضح کیا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کہا گیا کہ 15 اگست کی صبح 6 بجے سے غیرمعینہ مدت تک ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور 14 ہزار ممبران کا دباؤ ہے، مطالبات پورے ہونے تک پیٹرول پمپس نہیں کھولیں گے۔

وائس چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن انور کمال نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع کے مارجن کے معاملے پر حکومت نے کیا پیش رفت کی، اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔



PNP

Comments are closed.