کیرولائن لیویٹ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ رواں ماہ کے اختتام پر اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گی۔
صدر ٹرمپ نے کیرولائن لیویٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا۔
28 سالہ کیرولائن لیویٹ امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین پریس سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ مئی میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد حال ہی میں دوبارہ وائٹ ہاؤس کی ذمہ داریاں سنبھال کر واپس آئی تھیں۔
کیرولائن لیویٹ نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے طور پر لیویٹ نے امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں اور صدر ٹرمپ کے مؤقف کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رخصتی کے بعد وائٹ ہاؤس کو پریس سیکریٹری کے عہدے کے لیے نئی تقرری کرنا ہوگی۔
PNP
Comments are closed.