کراچی (پی این پی) سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیے میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق سيلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ ميں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے۔
سيلانی ویلفیئر کے مطابق گرنے کی سے مولانا بشیر فاروق قادری کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے، جمعے کی صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، البتہ ضروری ایکس رے، ٹیسٹ اور طبی کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ فی الحال ان کا آپریشن مؤخر کیا جائے۔
PNP
Comments are closed.