by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپیئن شپ: اعصام الحق اور عقیل خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اعصام الحق اور عقیل خان مینز 45 پلس ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اسپینش جوڑی کو شکست دے کر آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستانی جوڑی نے اسپین کے فرانسسکو زیویئر مارٹینیز بینا اور پیڈرو نیتو اوریانا کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرایا۔

اعصام الحق اور عقیل خان نے اسپینش جوڑی کو 6-7، 7-6، 10-2 سے شکست دی۔

پاکستانی جوڑی نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

اعصام اور عقیل خان نے دوسرے سیٹ میں 2 میچ پوائنٹس بچا کر مقابلہ ٹائی بریک میں پہنچایا۔

فیصلہ کن میچ ٹائی بریک میں پاکستانی جوڑی نے 2 کے مقابلے میں 10 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

اعصام الحق اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی سیمی فائنل میں یوکرین کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔

اعصام الحق اور عقیل خان مختلف پارٹنرز کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئے۔

عقیل خان نے جرمنی کی ایلین اَراناس روتھ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔



PNP

Comments are closed.