by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فلم’’ گھوسٹ سکول‘‘ کو نمائش کی اجازت نہ ملنے پر فلمسازوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 کراچی ( پی این پی )فلم’’ گھوسٹ سکول‘‘ کو سندھ میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر فلمسازوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فلمسازوں نے سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینٹرل سینسر بورڈ اور پنجاب سینسر بورڈ فلم کی نمائش کی اجازت دے چکے ہیں۔ سندھ بورڈ آف فلم سینسرز فلم کی نمائش کے لیے منظوری نہیں دے رہا۔سندھ موشن پکچرز ایکٹ 2011ء کے تحت سینسر سرٹیفکیٹ سے انکار قانونی بنیاد پر ہی کیا جا سکتا ہے، تاہم سینسر بورڈ قوانین کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں۔فلمسازوں کو نہ کوئی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا نہ ہی مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو 21 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔



PNP

Comments are closed.