by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملکی ترقی کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ناگزیر ہے: مقررین

’کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹ بننے چاہیے‘ کے عنوان سے ہونے والے مباحثے کے مقررین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کےلیے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ناگریز ہے۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر ہتمام قومی سطح کے مباحثے میں مقررین نے ’کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹ بننے چاہیے‘ کے عنوان سے گفتگو کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ گورننس کی بہتری کے لیے مزید انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، نئے انتظامی یونٹس بننے سے براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ضروری ہے، عوامی مسائل کے حل کےلیے مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ احتساب کے لیے اختیارات کی تقسیم ضروری ہے، عوامی مسائل کے حل کےلیے مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔



PNP

Comments are closed.