by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مہمند: بھارت کے یومِ آزادی پرترنگا لہرانے کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا شخص گرفتار

مہمند: تھانہ غلنئی پولیس کی کارروائی، بھارتی یومِ آزادی پر جشن مناتے ہوئے بھارتی پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسمی ذیشان ولد اقبال، سکنہ کوزگنداو، نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں ’’JAI HIND‘‘ کے الفاظ اور بھارتی پرچم دکھایا گیا تھا، جبکہ ویڈیو کے ذریعے بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر جشن منانے کا اظہار کیا گیا، جو ملکی مفاد کے منافی اور عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مہمند رضا محمد نے ڈی ایس پی سرکل غلنئی خالد خان کو فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او تھانہ غلنئی مراد خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

PNP

Comments are closed.