اسلام آباد ( پی این پی ) وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جو کروانے والے ہیں وہ نئے صوبوں کا کام کروالیں گے۔سینیٹر رانا ثناءاللّٰہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ترمیم آجائے گی۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے استفسار کیا کہ رانا ثناءاللّٰہ بتائیں کیا 26ویں اور 27ویں ترمیم کابینہ میں گفتگو کے بعد سامنے آئی تھیں؟ ہمیں تو ان ترامیم کا اُس دن کابینہ میں پتہ چلا جبکہ ووٹ دینا تھا۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وہاں جا کر ناراضی کا اظہار کرے، جہاں سے یہ بات شروع ہوئی ہے۔ جو کروانے والے ہیں وہ یہ کام بھی کروا لیں گے۔
PNP
Comments are closed.