ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
ایمسٹلوین میں کھیلے جانیوالے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا میچ ویلز کیساتھ تھا۔ ویگنور اسٹیڈیم میں پہلے کوارٹر کے ابتدائی لمحات میں پاکستان کے لیے عبدالرحمان نے گول کیا۔ جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہا۔
دوسرے کوارٹر میں ویلز نے پہلے پنالٹی کارنر اور پھر فیلڈ گول بناکر اپنی برتری کو 1-2 کر دیا۔ جو دوسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نا بنا سکی۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے سفیان کے پنالٹی کارنر پر گول کیساتھ مقابلہ 2-2 گول سے برابر کیا۔ جس کے بعد رانا وحید نے پاکستان کے لیے تیسرا گول کردیا۔
چوتھے کوارٹر میں ویلز نے پنالٹی اسٹروک پر مقابلہ پھر 3-3 گول سے برابر کیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔
گروپ ’’ڈی‘‘ میں پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دی تھی۔ ویلز کے خلاف پاکستان ہاکی ٹیم نے گول کرنے کے کم از کم آدھے درجن مواقع ضائع کیے۔
پاکستان ہاکی ٹیم اب گروپ ’’ڈی‘‘ میں آخری میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 اگست کو کھیلے گی۔
PNP
Comments are closed.