کراچی(پی این پی)بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائیر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد کی گئی ہے۔
یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.