اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ان پر عدالت نے فیصلہ کیا، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے، یہ فیصلہ کسی سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں، فیصلے میں نجی ہسپتال سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ کل سماعت کے بعد وضاحت ہوجائے گی اور فیصلے پر عمل بھی ہوجائے گا۔نواز شریف کو بھی جیل سے ایک سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں، بلاول نے یہ نہیں کہا کہ پوری دال کالی ہے، دال میں جو کالا ہے وہ ہم نکال دیں گے۔
رانا ثنا نے کہا کہ پاکستان کو عسکری اور سفارتی کامیابیاں ملی ہیں جن کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
PNP
Comments are closed.