by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا قتل کیس میں پیشرفت پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سے 2 گھنٹے تک تفتیش

کراچی (پی این پی) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے پہلی بار پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر اسامہ سے تفتیش کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے پہلی بار میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر اسامہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈاکٹراسامہ شیخ سے دو گھنٹے تک تفتیش جاری رہی جس کے دوران اُن سے پہلے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے تفصیلی سوالات کیے گیے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹراسامہ شیخ کو تحقیقات کے لیے پیش ہونے کے لیے تحریری طور پر ہدایت کی گئی تھی۔



PNP

Comments are closed.