by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: قیوم آباد کے 24 سالہ شہریار کا کتے کے کاٹنے سے انتقال

کراچی(پی این پی)کراچی کے علاقے قیوم آباد کا 24 سال کا شہریار ریبیز کے باعث جناح ہسپتال میں انتقال کر گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جناح ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا ہے کہ شہریار کو 2 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، کتے کے کاٹنے کے بعد شہریار نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نیورومیڈیسن ٹیم نے مریض کا معائنہ کیا، دورانِ علاج مریض جانبر نہ ہو سکا۔

محکمۂ صحت سندھ نے کہا ہے کہ رواں سال سندھ میں 18 افراد ریبیز کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔



PNP

Comments are closed.