by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹرمپ کی ایران کو مزید سخت پابندیوں کی دھمکی کے بعد خام تیل 2 فیصد مہنگا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں کی دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید 2 فیصد بڑھ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں آج دن کے آغاز سے ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 2.4 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً 2.5 فیصد بڑھ کر 86 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

بعد ازاں دن اختتام پر عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل تقریباً 94.06 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 87.67 ڈالر فی بیرل پر ہوا۔ آنے والے کل میں بھی اضافے کے اسی رجحان کی توقع کی جا رہی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے تعطل برقرار ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول سے کہیں کم ہوچکی ہے۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک کچل دینے والی اقتصادی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔

PNP

Comments are closed.