by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عدلیہ کی آزادی ختم ہونے کا نتیجہ ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، حلیم عادل شیخ

کراچی (پی این پی) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ کو علاج کے عمل میں شامل رکھنے کے واضح احکامات دیے تھے عمران خان کو شفا اسپتال کے بجائے پمز لے جایا گیا عدالت نے طبی معائنے اور علاج کے حوالے سے واضح ہدایات دی تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آیا تھا تو اس پر مکمل عمل درآمد ہونے دیتے ہم 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف اسی لیے تھے کہ ان ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی آج آئین ٹوٹ چکا ہے اور عدلیہ غلام بن چکی ہے اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین جیلوں میں نہ ہوتے۔



PNP

Comments are closed.