by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے زیر اہتمام یومِ تشکر دفاع کی شاندار تقریب ،پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے

0

برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ کی صدارت میں یوم تشکر دفاع بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شاہ نواز، امجد برکی، مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشتاق منہاس، پی ٹی آئی سے حافظ عثمان، جماعت اسلامی سے عمر رشید احمد، آزاد کشمیر سے سخی کے علاوہ برطانیہ میں برمنگھم سٹی کے کونسلر جلیل احمد و مایہ ناز اور بیرسٹر رجب سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔

میزبانی کے فرائض محمد شفیق صدر برمنگھم پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز برطانیہ نے احسن طریقے سے انجام دیئے،اسکے علاوہ بڑی تعدادِ میں مختلف مکاتب فکر کی مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی اور مسلم لیگ(ق) کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔

 


اس موقع پر فضا بار بار پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، حکومت پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی اور اپنے قائد چودھری شجاعت حسین کے لئے دعا خیر مانگی گئی جبکہ ملک پاکستان کی خوشحالی کے لیے بھی دعا مانگی گئی اور یوم تشکر دفاع کی مناسبت سے دعوت کا اہتمام کیا گیا جبکہ آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

مسلم لیگ (ق) اوورسیز کا برطانیہ ویورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

Leave A Reply

Your email address will not be published.