ایرانی مسلح افواج کا دشمن کو فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
تہران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف علی عبداللہی نے دشمن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی خطرے یا غلط اندازے کی صورت میں ایران انتہائی سخت جواب دے گا۔
میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ایرانی وزارت دفاع کی کامیابیاں صرف فوجی سازوسامان کی تیاری تک محدود نہیں بلکہ مؤثر دفاعی صنعتی انقلاب کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق علی عبداللہی نے ایران کے یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا ابھرتے ہوئے خطرے کا فیصلہ کن، طاقتور، مؤثر اور تباہ کن جواب دیں گی۔
ایرانی عسکری سربراہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ اقدام کے نتائج مخالفین کے لیے پشیمان کن ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں علی عبداللہی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا وحشیانہ اقدام کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کُن اور تباہ کُن جواب دیں گی۔
PNP
Comments are closed.