by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بیٹے کی پسند کی شادی پر ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی

رحیم یارخان(پی این پی)رحیم یار خان میں بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ رحیم یارخان کے علاقے جمال الدین والی میں پیش آیا جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزمان نے ایک گھر پر حملہ کیا۔متاثرہ شخص نے بتایاکہ مسلح افراد اسے گھر سے اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے تھے اور ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.