by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ حکومت کا بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی (پی این پی) سندھ حکومت نے 26 اگست 12 ربیع الاول 1448 ہجری جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری، دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بھی 26 اگست کی عام تعطیل میں شامل ہوں گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 12 ربیع الأول جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بدھ 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ 26 اگست کو سرکار و کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادتِ با سعادت کی مناسبت سے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے اور ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.