اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔
اسلام آباد میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے حوالے سے اجلاس میں نگران وزیراعظم نے پی آئی اے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسز سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیاجائے، نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
اجلاس میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔