by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں،ہسپتال کے باہر کوئی مجمع نہیں تھا: شفیع جان

پشاور ( پی این پی ) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ کل رات ہسپتال کے باہر کوئی مجمع نہیں تھا۔ہم اب سڑکوں پر آنے کے راستے پر ہی جائیں گے اور 20 لاکھ سے زائد لوگوں کے ساتھ نکلیں گے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت کےخلاف توہین عدالت کی درخواست لے کر جائیں گے۔عظمیٰ خان نے کہا بظاہر بانی پی ٹی آئی بہتر لگ رہے تھے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی سے متعلق ڈیل اور رابطوں کی تمام افواہیں کل رات دم توڑ گئیں۔



PNP

Comments are closed.