by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر ہوگیا، ایران کے کھلاڑی کیروگی اور پیرا تائیکوانڈو میں چھائے رہے جبکہ پاکستان نے پومزے کیٹگری میں اپنی برتری دکھائی۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔

ایران نے مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جن میں مینز نے 5 جبکہ ویمن نے 2 گولڈ میڈلز جیتے۔

کوریا نے مینز میں ایک اور ویمن میں 4 میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر دوسری جبکہ قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پومزے کیٹگری میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، آخری روز ہونے والے پیرا کیروگی مقابلوں میں بھی ایران نے کامیابی حاصل کی۔

رنگا رنگ اختتامی تقریب میں میوزک پروگرام نے سماں باندھ دیا، مقابلوں کے اختتام پر ایران کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔

مقابلوں میں 38 ممالک کے 800 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے مقابلے 5 روز جاری رہے۔



PNP

Comments are closed.