by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(پی این پی)کراچی کے علاقے کورنگی الفلاح سوسائٹی میں خاتون کو موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ سامنے آگیا،

جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی الفلاح سوسائٹی بلاک سی میں 18 اگست کی صبح ایک خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار شخص نے اسے دیکھ کر موٹر سائیکل واپس گھمائی اور خاتون کے قریب پہنچ کر اسے ہراساں کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شخص کو خاتون کے قریب جاتے اور مبینہ طور پر اسے ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے،

جبکہ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی واضح دکھائی دے رہا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا، جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔ پولیس کو ملزم کی تصاویر بھی فراہم کردی گئی ہیں اور واقعے میں ملوث شخص کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی کورنگی کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

PNP

Comments are closed.