by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران میں دفاعی سازوسامان کی پیداوار ایک سال میں دوگنا ہوگئی:ایرانی وزارتِ دفاع

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں دفاعی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران دفاعی صنعت کے بعض حصوں کو نقصان پہنچنے کے باوجود ملک میں مقامی سطح پر ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تیاری اور فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان کی مسلسل فراہمی نے ایران کی جنگی صلاحیت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق بعض اہم دفاعی مصنوعات کی پیداوار میں جنگ کے دوران تین گنا سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رضا طلائی نیک نے بتایا کہ 1979 کے انقلاب سے قبل ایران میں صرف 31 بنیادی دفاعی مصنوعات تیار کی جاتی تھیں، جبکہ اب ملک میں ایک ہزار سے زائد جدید دفاعی نظام، ہتھیار اور گولہ بارود تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی دفاعی پیداوار میں اضافے کے پیچھے مسلح افواج، وزارتِ دفاع، نجی شعبے، علم پر مبنی کمپنیوں اور سائنسی و تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون اہم عوامل میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی سازوسامان کی مستقل اور مستحکم فراہمی کی صلاحیت ایران کی دفاعی تیاری اور مزاحمت کا ایک اہم حصہ ہے۔

 

PNP

Comments are closed.