by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این پی) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں امن و امان اور سیکیورٹی کے انتظامات میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی 6 ماہ کے لیے عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اس مقصد کے لیے پاک فوج کی تین کمپنیاں شہر میں خدمات انجام دیں گی۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی امور میں معاونت کریں گے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی درخواست ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی جانب سے وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد مرکز نے اس کی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے مسلح افواج کی تعیناتی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

PNP

Comments are closed.