by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چینی روبوٹ نے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں طے کر کے انسانی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

روبوٹ کی کارکردگی نے دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 9 اعشاریہ 58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہیومنائیڈ روبوٹ نے ہفتے سے شروع ہونے والے دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے تیاری کے مرحلے کے مقابلے میں 14 اعشاریہ 5 میٹر فی سیکنڈ کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کی۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے 2009ء میں 9.58 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جو کہ فی سیکنڈ 10.44 میٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔



PNP

Comments are closed.