فیصل آباد میں بچے کو زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزم مقتول کا محلے دار نکلا، جسے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران حراست میں لیا گیا تو اس نے تفتیش کے دوران بچے کا گلہ کاٹ کر ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق رحمان پورہ کا رہائشی 10 سالہ بلال پانچ روز قبل گھر سے برف خریدنے کے لیے نکلا تھا جیسے ملزم بہانے سے ویرانے میں لے گیا جہاں اس نے بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔
اس دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے سے بچے کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
بچے کی لاش ملنے پر والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی تلاش کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم ثاقب کو مشکوک بیانات پر حراست میں لے لیا گیا۔
بعدازاں تفتیش کے دوران ملزم نے بلال کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.