by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر کیخلاف غیر ذمہ دارانہ زبان قابلِ مذمت ہے، سہیل آفریدی کے بیان پر ہمایوں خان کا ردعمل

محمد ہمایوں خان۔فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں محمد ہمایوں خان نے کہا کہ صدر آصف زرداری وفاقِ پاکستان کی علامت ہیں، ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ زبان قابلِ مذمت ہے۔

ہمایوں خان نے کہا کہ وفاق کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سیاسی بالغ نظری نہیں بلکہ قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ملک کو سنجیدہ سیاسی مکالمے، آئین کی بالا دستی اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔



PNP

Comments are closed.