پاکستان کی کرکٹر نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ سے باہر ہو گئیں۔
نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد صدف شمس کو ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ایشیاء کپ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
PNP
Comments are closed.