by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہم سب کے خلاف جیت رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نئی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران سمیت سب کے خلاف جیت رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ریپبلکن ووٹروں کے حوصلے پست کرنے کے لیے ’جعلی سروے‘ جاری کر رہی ہے۔

انھوں نے لکھا، انتہا پسند بائیں بازو کے ڈیموکریٹس جعلی پولز کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دراصل ایسے اقدامات ہیں جن کا مقصد ریپبلکن ووٹروں کے حوصلے توڑنا ہے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نہ نکلیں۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ حقیقی سروے ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہیں اور ملک میں جوش و جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم ایران سمیت سب کے خلاف جیت رہے ہیں، جبکہ ایران اقتصادی اور عسکری اعتبار سے زوال کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے۔

PNP

Comments are closed.