سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان نظریاتی تبادلوں کے بیسویں سیمنار کے نام بارکباد کا خط بھیجا۔
اس خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارٹیاں سوشلزم پر ثابت قدمی سے چلتے ہوئے ترقی کے راستے پر ہیں ۔دونوں اپنے اپنے ملک میں سوشلسٹ تعمیر کی قیادت کر رہی ہیں، اور انہیں اس دور کے ملتے جلتے مسائل کا سامنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو حکمرانی کے تجربوں کا تبادلہ کرنا چاہئیے ، اپنے اپنے حالات کے مطابق سوشلسٹ جدید کاری کا راستہ تلاش کرنا چاہیے، مارکسزم کے نفاذ اور جدید دور کے مطابق اسے ڈھالنے کے عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا چاہیے، اور نِئے دور میں “کامریڈ برادرز ” کی دوستی کا نیا باب لکھنا جاری رکھنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور ویت نام کی پارٹیوں کے درمیان نظریاتی تبادلے کا سیمنار دونوں پارٹیوں کے درمیان تبادلے اور مکالمے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو باہمی اعتماد اور دوستی کو مضبوط بنانے، نظریاتی اتفاق رائے کو بڑھانے اور چین ویت نام تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔ امید ہے کہ فریقین اپنی ابتدائی مقاصد کو نہیں بھولیں گے، بنیادی اصولوں پر قائم رہ کر جدت کے راستےپر چلیں گے اور حکمرانی کے تجربے کے تبادلے اور باہمی فوائد کو بانٹنا جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کی اپنی اپنی سوشلسٹ تعمیر اور چین ویت نام ہم آہنگی کے لیے نظریاتی حمایت فراہم کر سکیں، اور انسانی امن اور ترقی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی شراکت پیش کر سکیں۔
چین اور ویت نام کی پارٹیوں کے درمیان نظریاتی تبادلے کا بیسواں سیمنار اسی روز ویت نام کے شہر نن بنہ میں منعقد ہوا۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔