سیاسی و اخلاقی ذمہ داری نام کی کوئی چیز باقی ہے تو مصطفیٰ کمال کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے: شرمیلا فاروقی
اسلام آباد( پی این پی ) پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پمز واقعے کے بعد وزیرِ صحت رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا، مصطفی کمال مستعفی ہوں۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں 15 بچوں کی اموات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا، مگر کیا احتساب صرف ایک افسر تک محدود رہے گا؟
اگر اس ملک میں سیاسی و اخلاقی ذمہ داری نام کی کوئی چیز باقی ہے تو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔
PNP
Comments are closed.