by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کئی علاقوں میں دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا

 کراچی ( پی این پی ) کراچی  میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق لائنز ایریا، نیو کراچی، موسیٰ کالونی، لیاری، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات ملی ہیں، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور قائد آباد میں بھی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے۔

ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی اور ہاکس بے کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔



PNP

Comments are closed.