by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں: بابر اعظم

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کےلیے اچھا ہے وہی کھیلے گا۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ابھی ٹیم کے متعلق طے نہیں کیا، انگلینڈ میں ٹیم پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیئر کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کے لیے اچھا ہے، وہی کھیلے گا، محمد رضوان پر کوئی دباؤ نہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے، لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری نمبر کے بیٹرز رنز نہیں کر رہے۔ دوسرے اسپنر کےطور پر سلمان آغا کو کھلا رہے ہیں۔

اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہوں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ہم ویسا نہیں کھیلے جیسے کھیلنا چاہیے تھا۔ ہم پارٹنرشپ قائم کرتے ہیں پھر بیک ٹو بیک وکٹیں گنوا دیتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ان غلطیوں سے سیکھنا ہے اور ذمہ داری لینی ہے۔ بولرز اگر 20 آؤٹ کرتے ہیں تو بیٹرز کی ذمہ داری ہےکہ وہ رنز کریں۔ صرف رضوان نہیں سب کو ذمہ داری لینا ہوگی۔



PNP

Comments are closed.