by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور دولت مشترکہ کا اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل دولتِ مشترکہ شرلی بوچوی کے درمیان لنڈن کے مارلبورو ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے رکن ممالک کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) میں دولتِ مشترکہ کے ‘ڈیزاسٹر ریزیلیئنس حب’ کی میزبان کی پیشکش کی، جسے سیکریٹری جنرل نے سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے تجارت کے فروغ کے لیے بینکنگ شعبے میں ادارہ جاتی تعاون، اور پاکستان کی زیرِ صدارت ‘دولتِ مشترکہ یوتھ منسٹرز میٹنگ’ کے ذریعے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل شرلی بوچوی نے امن کے قیام، ثالثی اور تباہ کن جنگ کو ٹالنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کردار کی تعریف کی۔

PNP

Comments are closed.