جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیئے گئے، وہ بےبس ماں باپ انصاف مانگ رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری کا پمز سانحے پر اظہار افسوس
اسلام آباد ( پی این پی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہونے والے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ مائیں بچوں کو 9 ماہ کوکھ میں کسی غفلت کا شکار ہونے کیلئے نہیں رکھتیں۔ 14 نومولود بچوں کی موت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔ جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیئے گئے، وہ بےبس ماں باپ انصاف مانگ رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.