by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جہلم و رحیم یار خان میں 2 ٹرینوں کو حادثہ، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، پٹری سے اترنے والی بوگیاں کراسنگ ٹریک پر موجود ہیں۔

ریلوے کے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے مین ٹریک بحال ہے جبکہ حادثے میں مسافر محفوظ رہے، متاثرہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

دوسری جانب رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب مال گاڑی انجن سمیت 11 بوگیوں کے ساتھ پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے کے حکام کے مطابق مال گاڑی کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے جبکہ ایک ٹریک معطل ہے۔



PNP

Comments are closed.