by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دبئی: ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تمام ٹیموں کی کپتان شریک

فوٹو: انسٹاگرام

ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان شریک تھیں۔ 

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔ 

ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.